ویب ڈیسک : اگر آپ فیس بک اور انسٹا گرام پر اکثر پوسٹس کرتے ہیں اور انہیں واٹس ایپ پر شیئر کرنا چاہتے ہیں، تو اب ایسا آسانی سے ممکن ہو جائے گا۔
جی ہاں واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر سامنے آیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے آپ فیس بک اور انسٹا گرام کی فوٹوز، ویڈیوز اور ریلز کو واٹس ایپ میں شیئر کرسکیں گے۔
کراس شیئرنگ کا یہ فیچر واٹس ایپ صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز میں اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب صارف کی جانب سے واٹس ایپ میں media picker کو اوپن کیا جائے گا تو وہ وہاں دستیاب میڈیا سورسز کو دیکھ سکیں گے۔
اس نئی اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ نے انسٹا گرام اور فیس بک کو بھی نئے سورسز کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔اس طرح وہ فیس بک اور انسٹا گرام پر موجود میڈیا کو واٹس ایپ پر آسانی سے شیئر کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین اسٹوریز، پوسٹس اور ریلز کو انسٹا گرام اور فیس بک اکاؤنٹس سے منتخب کرکے واٹس ایپ پر شیئر کرسکیں گے۔
یہ اسٹوریز، پوسٹس اور ریلز ایک گرڈ کی شکل میں نظر آئیں گے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔