ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران کے آسمان پر پراسرار شے کی ویڈیوز وائرل، 1976 کے مشہور واقعے کی یاد تازہ

تہران کے آسمان پر پراسرار شے کی ویڈیوز وائرل، 1976 کے مشہور واقعے کی یاد تازہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تہران کی فضاؤں میں اتوار کے روز ایک نامعلوم شے کی پرواز کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس نے تقریباً نصف صدی قبل پیش آنے والے ایک مشہور فضائی واقعے کی یاد تازہ کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن سورس انٹیلی جنس مانیٹر کی جانب سے جاری بیانات اور ویڈیوز میں قوس و قزح کے رنگوں والی ایک پراسرار شے کو آسمان پر انتہائی تیزی سے حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ شے کیا تھی، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

ماہرین کے مطابق حالیہ واقعہ 19 ستمبر 1976 کو تہران کے آسمان پر پیش آنے والے مشہور واقعے سے مشابہت رکھتا ہے، جب آسمان پر ایک روشن نامعلوم شے دیکھی گئی تھی اور اس کا جائزہ لینے کے لیے ایرانی جنگی طیاروں نے پرواز کی تھی۔