ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی نیویارک میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی نیویارک میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بہراموف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بھی بات چیت کی اور کثیرالجہتی دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے اور باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔