ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 سالہ بچی نے دنیا کے تمام 12 ڈزنی تھیم پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

3 سالہ بچی نے دنیا کے تمام 12 ڈزنی تھیم پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا سے تعلق رکھنے والی 3 سالہ بوٹسی ڈیرنگٹن دنیا کے تمام 12 ڈزنی تھیم پارکس دیکھنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوٹسی نے یہ اعزاز 3 سال اور 139 دن کی عمر میں حاصل کیا بوٹسی کا ڈزنی پارکس کا سفر 2024 میں جاپان کے ’ٹوکیو ڈزنی سی‘ سے شروع ہوا، اس وقت وہ ابھی چلنا بھی نہیں سیکھی تھیں۔

ماں کی گود سے شروع ہونے والا یہ سفر تقریباً ڈھائی سال میں مکمل ہوا، جس کے دوران بوٹسی نے ایشیا، یورپ اور امریکا میں موجود ڈزنی کے تمام 12 پارکس دیکھے اس سفر میں بوٹسی کے والدین اور ان کے 5 سالہ بھائی بریگز بھی ساتھ رہے۔

بوٹسی نے اپنا آخری ڈزنی پارک 14 ستمبر 2026 کو پیرس میں دیکھا، جہاں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے ولیم سنڈن بھی موجود تھے، جنہوں نے باضابطہ طور پر بوٹسی کے ریکارڈ کی تصدیق کی۔