ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ ؛مراسلہ جاری

 مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ ؛مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ 
وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال  کردیا گیا ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےمراسلہ ارسال کیاگیا۔
راولپنڈی میں مخصوص مقامات پر 2جی، 3جی اور 4جی نیٹ ورک جیمنگ کی درخواست کی گئی ۔ 
اٹک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ۔ ٹیکسلا سٹی، تھلیاں،چکری کے علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ، جیمنگ کی درخواست کی گئی ۔
راولپنڈی اور اٹک کے مخصوص مقامات پر 27 ستمبر سے موبائل، انٹرنیٹ سروس ڈاؤن گریڈ رہے گی۔
موبائل اور انٹرنیٹ سگنلز معطل کرنے کا فیصلہ امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی درخواست پر کیا گیا۔