ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے قومی دن ’یوم الوطنی‘ پر جشن کا سماں

سعودی عرب کے قومی دن ’یوم الوطنی‘ پر جشن کا سماں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن ’یوم الوطنی‘ کے موقع پر جشن کا سماں ہے، ریاض سمیت مختلف شہروں کی عمارتیں سبز روشنیوں سے جگمگا اُٹھیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی اہم سڑکوں، شاہراہوں اور عوامی مقامات پر سعودی پرچم آویزاں کردیئے گئے۔

مملکت کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی سجاوٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں ہیں۔

سعودی شہریوں اور مقیم افرادکی جانب سے قومی دن کی تقریبات اور سجاوٹ میں بھرپور شرکت کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مختلف مقامات پر قومی نغموں اور خصوصی پروگراموں کے ذریعے جشن منایا جا رہا ہے۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ 23 ستمبر، یوم الوطنی کی مناسبت سے تین شہروں میں رائل ایئر فورس کے شوز پیش کیے جا رہے ہیں۔

ائیر شو کا آغاز 18 ستمبر جمعہ کو جدہ کورنیش سے کیا گیا، دوسرا شو ہفتہ 19 اور تیسرا شو اتوار 20 ستمبر کو پیش کیا گیا۔

الخبر شہر میں 26 اور 27 ستمبر کو کورنیش میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سامنے شو پیش کیا جائے گا۔