سٹی 42: لاہور میں کار چور بے لگام ہوگئے ، سرکاری ہسپتالوں میں بھی وارداتیں کرنے لگے
جنرل ہسپتال کی پارکنگ بھی غیر محفوظ ہوگئی ۔ جنرل ہسپتال کی پارکنگ سے چور ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی کار لے اڑا ۔
سٹی 42 نے کار چوری واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
واردات آج صبح 9 بجے کے قریب جنرل ہسپتال کی ڈاکٹر راحیلہ فرحین کے ساتھ ہوئی،لیڈی ڈاکٹر پارکنگ میں اپنی کار کھڑی کر کے پیشہ ورانہ فرائض میں مصروف ہوئیں۔
کار چور موقع ملتے ہی پارکنگ میں کھڑی کار چرا کر چلتا بنا،متاثرہ خاتون کے شوہر ڈاکٹر قمر مسعود نے تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست جمع کرا دی
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔
