ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:رائیونڈ مدینہ مارکیٹ میں روئی پینجا کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور:رائیونڈ مدینہ مارکیٹ میں روئی پینجا کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:رائیونڈ کی مدینہ مارکیٹ میں واقع روئی پینجا کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 49 سالہ افتخار طفیل زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دکان میں موجود کاٹن کو آگ لگنے سے یہ آتشزدگی پیش آئی۔ زخمی افتخار طفیل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔