سٹی42: پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم خواتین کا ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے کل سری لنکا روانہ ہو رہی ہے۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ لینے کے لئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل لاہور سے کولمبو جا رہی ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو پڑوسی ملک انڈیا اور سری لنکا مل کر ہوسٹ کر رہے ہیں۔ کیونکہ انڈیا نے کرکٹ کو سیاست کا اکھاڑہ بنا رکھا ہے اور انڈیا کی کرکٹ ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے میچ کھیلنے کے لئے پاکستان نہیں آئی تھی، اس لئے پاکستان نے بھی اسی وقت طے کر لیا تھا کہ پاکستان کی بھی کوئی ٹیم کھیلنے کے لئے انڈیا نہیں جائے گی۔ اب پاکستان کے مطالبہ پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچ کولمبو میں فکس کئے گئے ہیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچ کولمبو میں کھیلے گی۔
اس سے پہلے پاکستان ویمنز و دو اہم وارم اپ میچ سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ کے اتھ کھیلیں گی۔
پاکستان ویمنز 25 ستمبر کو سری لنکا جبکہ 28 ستمبر کو ساؤتھ افریقہ کے ساتھ کھیلیں گی۔
گرین شرٹس آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلیں گی ۔
گرین شرٹس کا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 5 اکتوبر کو ہو گا ۔ اس میچ سے پہلے گرین شرٹس کولمبو کی وکٹ پر تین میچ کھیل چکی ہوں گی۔
8 اکتوبر کو پاکستان ویمنز ٹیم ویمنز ورلڈ کپ کے لیگ میچوں کا تیسرا میچ آسٹریلیا سے کھیلیں گی اور چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے ساتھ کھیلیں گی۔
18 اکتوبر کو پانچویں میچ میں پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز مدمقابل ہوں گی۔
21 اکتوبر کو پاکستان ویمنز اپنا چھٹا میچ ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلیں گی۔ پاکستان ٹیم اپنا
گرین شرٹس کا آخری گروپ میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے ساتھ ہو گا۔
گرین شرٹس ویمنز ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھی کولمبو میں کھیلیں گی اور انشا اللہ وہ ورلڈ کپ کا فائنل بھی کولمبو میں کھیلیں گی۔
سیمی فائنل: 29 اکتوبر (گوہاٹی یا کولمبو)
اور 30 اکتوبر (بنگلور)۔
فائنل: 2 نومبر ( کولمبو.... بنگلور)۔