لاہور میں مویشی چور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے

 لاہور میں مویشی چور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں مویشی چور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے،  مویشی چوری میں کینٹ ڈویژن 185 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 536 مقدمات درج ہوئے۔ مویشی چوری میں کینٹ ڈویژن 185 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔صدر ڈویژن 141 وارداتوں کے ساتھ دوسرے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 94 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مویشی چوری کے 44 مقدمات درج کئے گئے۔سٹی اور سول لائنز ڈویژن میں مویشی چوری کے 36، 36 مقدمات درج ہوئے۔