پی سی بی کا ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

 پی سی بی کا ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے مینجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دینگے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر ،ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن ،بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک،مورنے مورکل باولنگ کوچ ہونگے۔ اس کے علاوہ آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر ہونگے۔ 

ڈریکس سائمن سٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ کے فرائض سر انجان دینگے۔ ورلڈ کپ میں احسن افتخار ناگی قومی ٹیم کے میڈیا مینجر ہونگے۔ عثمان انوری سکیورٹی مینجر، مقبول بابری سائیکولجسٹ، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر کے فرائض سر انجام دینگے۔