پرائیویٹ کمپنی کے ناقص انجکشن کا بڑااسکینڈل،دوران علاج درجنوں مریضوں کی بینائی چلی گئی

پرائیویٹ کمپنی کے ناقص انجکشن کا بڑااسکینڈل،دوران علاج درجنوں مریضوں کی بینائی چلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : پنجاب میں پرائیویٹ کمپنی کے ناقص انجکشن کا بڑااسکینڈل سامنے آگیا، علاج کے دوران درجن بھر مریضوں کی بینائی چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ناقص معیارکےانجکشن ذیابیطیس کے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں لگائےگئے۔ لاہور اور قصور سے مریضوں کی بینائی جانے کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو ریٹینا متاثر ہونے پر انجکشن لگائے گئے۔ مبینہ طور پر انجکشن لگنے کے بعد متاثرہ افراد شدید انفیکشن کا شکار ہوئے، انفیکشن سے متاثرہ مریضوں کی بینائی چلی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق انجکشن سے متاثر مزید مریض رپورٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ 

 معروف ماہر امراض چشم پروفیسر اسد اسلم کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ پروفیسراسداسلم کا کہنا ہے کہ مریضوں کی آنکھوں میں انفیکشن پھیل چکا،بینائی واپس کےامکانات نہ ہونےکےبرابر ہیں۔ انجکشن لوکل تیارکیاجارہاتھا۔ مریضوں کی سرجری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 ڈی جی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  محمد سہیل کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب سے انجکشن کا سٹاک واپس منگوالیا گیا ہے، تمام آنکھوں کے مراکز پر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ، 
چند گھنٹوں میں پنجاب کے تمام مراکز سے انجکشن اٹھالیا جائے گا۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، کمپنی کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔