ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کا شہر بھر میں خلاف ورزیوں پر 35 افراد کیخلاف مقدمات درج

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کا شہر بھر میں خلاف ورزیوں پر 35 افراد کیخلاف مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان )336 مقامات پر چھاپے، شہر بھر میں خلاف ورزیوں پر 35 افراد کیخلاف مقدمات درج، 24 کو جیل بھجوادیاگیا۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نےگرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں ,  ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 336 مقامات پر چھاپے خلاف ورزیوں پر 35 افراد کیخلاف مقدمات درج،  شہر بھر میں خلاف ورزیوں پر  24 کو جیل کی ہوا کھانا پڑی۔ گرانفروشی پر145 افراد کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، 98 کو جرمانے کیے گئے۔ پی سی ایم عثمان اکرم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 46 مقامات کو چیک کیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پارس زبیر نے 13 پوائنٹس پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق کل41 افسران نے فیلڈ آپریشن کیا۔

Ansa Awais

Content Writer