ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے 14سالہ بیٹی کیساتھ زیادتی کیس کافیصلہ سنا دیا

عدالت نے 14سالہ بیٹی کیساتھ زیادتی کیس کافیصلہ سنا دیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شا ہین عتیق :اپنی ہی 14سالہ بیٹی کیساتھ زیادتی کیس کافیصلہ،عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزاے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ کے جج میاں شاہد جاوید کی عدالت میں تھانہ ستو کتلہ پولیس نے محمد رفیق کیخلاف چالان پیش کیا، جس میں رفیق پر اپنی چودہ سالہ بیٹی شاہ نو ر کیساتھ زیادتی کرنے کا الزام تھا۔

عدالت میں چالان پیش ہونے پر باقاعدگی سے سماعت ہوئی ،  جج میاں شاہد جاوید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم رفیق کو سزائےموت سنا دی، اس کے علاوہ ملزم کو دس لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم کیخلاف دوہزار انیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔