ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن نے بڑا فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ ن نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں پارٹی بیانیے اور منشور کےلیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجویز طلب کرلیں،  7 کے اندر اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی۔ دیگر معاملات کے بجائے صرف معاشی اہداف کی جانب توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ادھر ادھر کے بجائے ن لیگ صرف معاشی اہداف کی جانب توجہ مرکوز رکھے, پارٹی رہنماوں کے تحفظات کے پیش نظر نوازشریف تمام معاملات براہ راست خود دیکھیں گے۔

 اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے  متفقہ امیدوار ہیں، نواز شریف کی سربراہی پر کسی بھی سینئر ممبر کو اعتراض نہیں ہو گا۔