کوٹ لکھپت،اکیلا ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر دو کلو سونا،14 لاکھ نقدی لے اڑا

کوٹ لکھپت،ڈکیتی،سونا،نقدی،سٹی42
کیپشن: Dacoity, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)سیاسی معاملات میں الجھی پولیس نے لاہوریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ، کوٹ لکھپت میں مسلح ڈاکو گھرسے دو کلو سونا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگیا ۔

پولیس امن و امان چھوڑ کر سیاست میں ایسی الجھی کہ لاہور جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں جانے لگا۔ کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کی بڑی واردات،اکیلے ڈاکو نے گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر دو کلو سونا اور 14 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔

دو روز قبل ہی کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے یکے بعد دیگرے دو فارمیسیز لوٹیں ،پے در پے وارداتوں نے مکینوں کو خوف میں مبتلا کردیا ۔رواں سال کے دوران ڈکیتی و راہزنی کی 11 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں مگر پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہے۔