ڈیفنس: چوری کی2 وارداتیں،چور زیورات، نقدی و دیگر قیمتی اشیاء لے گئے

ڈیفنس: چوری کی2 وارداتیں،چور زیورات، نقدی و دیگر قیمتی اشیاء لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں چوری کی2 وارداتیں پیش آئیں جہاں چور گھروں سے زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔

شہر لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں چور طاہر اسد کے گھر کا صفایا کر گئے ، چور گھر سے 2 لاکھ نقدی، 15 تولے طلائی زیورات سمیت دیگر اشیا ءلے اُڑے۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس ڈبل ایف بلاک کے رہائشی محمد علی کے گھر بھی چور صفایا کرگئے۔متاثرہ شہری عید منانے کے لیے آبائی شہر چنیوٹ گیا تھا۔ اس کی غیر موجودگی میں چور گھر کے تالے توڑ کر اندر گھس گئے اور زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور چوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔