(شاہد ندیم سپرا)سولرسسٹم سےسستی بجلی بناکرلیسکو کو فروخت کرنیوالے صارفین کیلئے ناخوشگوارخبر،نیٹ میٹرنگ منصوبےسےلیسکوکوایکسپورٹ ہونیوالےیونٹس کی قیمت18سےکم کرکے9روپے یونٹ کرنیکا فیصلہ کرلیاگیا حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے 27 ستمبر کو کیا جائیگا۔
سولرسسٹم سےسستی بجلی بنا کرلیسکو کوفروخت کرنیوالوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، صارفین کو 18 روپے کی ادائیگی میں یونٹ کی قیمت اور کیپیسٹی چارجز شامل ہیں، کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی ادائیگی نہ کرنے کے لئے نیپرا سے رجوع کیاہے۔
نیپراسے استدعا کی گئی ہے کہ صارفین کو کیپیسٹی چارجز کی ادائیگی میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو خسارا ہو رہا ہے،نیپرا نے 27 ستمبر کو کیپیسٹی چارجز کی ادائیگی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا ہے، کیپیسٹی چارجز کی ادائیگی نہ ہونے کے فیصلے کی صورت میں یونٹس کی قیمت18سےکم کرکے9روپے یونٹ ہوجائیگی۔