امریکی صدر جوبائیڈن اسٹیج سے اترنے کا راستہ ہی بھول گئے

US president
کیپشن: US president
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کے بھولنے کی عادت ایک بار پھر جگ ہنسائی کا باعث بن گئی، جوبائیڈن تقریر کے بعد کھو سے گئے اور اسٹیج پر چڑھنے کے بعد اترنے کا راستہ بھول گئے پہلے آگے بڑھے،پھر پیچھے دیکھا اورکچھ دیر بعد واپسی کی راہ لی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی گلوبل فنڈ کانفرنس میں شرکت کی، امریکی صدر کانفرنس سے خطاب کے لیے اسٹیج پر گئے اور  پھر اترنے کا راستہ ہی بھول گئے، پہلے  آگے بڑھے، اچانک رکے، پیچھے مڑے اور  بظاہر  لوگوں سے پوچھتے نظر آئے کہ اسٹیج سے اترنا کہاں سے ہے؟  اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

یہ سب کچھ پہلی بار نہیں کہ امریکی صدر جوبائیڈن سٹیج پر جا کر واپسی کا راستہ بھولے ہوں اس سے پہلے بھی وہ ایک تقریب کے دوران ایسا کرچکے ہیں۔عمر رسیدہ امریکی صدر  کئی بار لڑکھڑا بھی چکے ہیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا  پڑا، حریف ڈونلڈ ٹرمپ انہیں ’سلیپی جو‘ کہہ کر طنز کرتے رہے ہیں۔