ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی کپ،رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو کیا اہم پیغام دیا؟  

Chairman PCB
کیپشن: Rameez raja
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹ(ویب ڈیسک)   چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آج سے راولپنڈی میں ٹی 20 کرکٹ لوٹ رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ  نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے حوالے سے  اپنے ٹوئٹ میں حوصلہ افزائی کرتے لکھا کہ ''جھکنا نہیں، ابھی اور ہے فاصلہ،،۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی سٹیڈیم میں آج سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوشیاں واپس لوٹ رہی ہیں، دعا ہے اس میں بہترین پرفارم کرنے والی ٹیم جیتے، اس سے زیادہ ضروری ہمارے پرجوش مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں رہیں۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا  تھا کہ  نیوٹرل وینو پر ہم نہیں جائیں گے، وینیو پاکستان ہی رہے گا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی آفر پر دوٹوک جواب دے دیا۔