ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کا اپنی طلاق پر شاندار پارٹی کا اہتمام

Woman organizes a wonderful party on her divorce
کیپشن: Party on Divorce
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  شادی بیاہ یا سالگرہ کے موقع پر اپنے دوستوں کو پارٹی دینے کے بارے میں تو یقیناً آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے  کسی کو طلاق کی پارٹی دیتے سنا ہے؟

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق لندن میں مقیم 45 سالہ خاتون  نے 17 سال پر مشتمل شادی کو ختم کرکے اسے اپنے لیے آزادی کہا اور خوشی کا اظہار کرنے کے لئے اپنی طلاق پر پارٹی کا اہتمام بھی کیا جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا۔

رپورٹ کے مطابق سونیا گپتا نے رنگ برنگی تھیم والی پارٹی کا اہتمام کیا کیونکہ سونیا طلاق کے لیے 3 سال سے کوششوں میں مصروف تھیں جس میں بالآخر  وہ کامیاب ہوئیں اور اسی خوشی میں انہوں نے یہ شاندار  پارٹی رکھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر