ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے وزیر دفاع اور آرمی سربراہ سے ملاقات

Chief of Army Staff, Field Marshal Asim Munir, Pak Egypt ties, City42, ISPR
کیپشن: برادر اسلامی ملک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پکاستانی آرمی کے چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری عسکری قیادت سے ملاقات کا ایک منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصر کے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید صقر اور مصر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں فیلڈ مارشل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مصر  اور پاکستان برادر ملک ہیں اور دونوں ریاستوں کے درمیان تعاون سے نہ صرف دونوں ریاستوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے خطے میں امن و استحکام کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M) HJ، چیف آف آرمی سٹاف (COAS) اس وقت عرب جمہوریہ مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔اس دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

قاہرہ میں مصر کی وزارت دفاع کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے نامعلوم فوجی کی یادگار اور مرحوم صدر محمد انور السادات کی قبر پر پھولوں کی چادر  چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔