سٹی42: اسلام آباد میں پولیس آفیسر کے خودکشی کرنے کے واقعہ کے متعلق مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ ایس پی عدیل وفاقی دارالحکومت کے مرکزی حصہ میں شاہراہ دستور پر گاڑی میں موجود تھے جب انہوں نے خود کو گولی ماری۔
عدیل اکبر ایک محنتی افسر تھے
آئی جی علی ناصر رضوی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں فائر مارا،لیکن ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔سیف سٹی کیمروں میں بھی کچھ ایسا نہیں آیا ۔
آئی جی نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات کرنے کے لئے تینوں ڈی آئی جیز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
آئی جی نے تصدیق کی کہ عدیل اکبر کے ڈرائیور اور گن مین سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔عدیل کے بھائی سے بھی رابطہ ہوا ہے