سٹی42: آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کروشیل گروپ میچ میں 49 ویں اوور میں بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو وائٹ فرنز نے انڈین کیپٹن کی وکٹ اڑا دی۔ انڈیا نے 49 اوورز کے خاتمے پر 340 رنز بنا ئے ہیں اور ان کی 3 وکٹیں گری ہیں۔
ممبئی میں انڈیا ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کے میچ میں بارش ہونے کی وجہ سے کچھ وقت ضائع ہوا ہے جس کے بعد میچ مختصر کر کے 49 اوورز کا کر دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ ویمن کو آج میچ جیتنے کے لئے 49 اوورز میں 341 رنز بنانا ہیں جس کے لئے انہیں6.94 رن ریٹ درکار ہے۔
اگر دوسری اننگ کے دوران بھی بارش ہو گئی تو میچ مختصر ہونے کا امکان ہے جس کے بعد طے شدہ میتھڈ کے مطابق نیوزی لینڈ ویمن کو نیا ٹارگٹ مل سکتا ہے۔ ایسا پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے میچ میں ہوا تھا جب پاکستان کو ٹارگٹ چیز کرنے کے دوران بارش کی وجہ سے اوورز کم ہو جانے کے بعد بہت بڑا ٹارگٹ مل گیا تھا اور پاکستان ویمن اپنا میچ بری طرح ہار گئی تھیں۔
آج کے میچ کی اہمیت
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ اور انڈیا 5/5 میچ کھیلنے کے بعد چار چار پوائنتس کے ساتھ برابر ہیں، نیوزی لینڈ کے چار پوائنٹس میں سے دو ایک میچ جیت کر اور باقی دو پوائنٹ دو میچ ڈرا ہونے کے ذریعہ آئے۔ وائٹ فرنز ایک میچ جیتیں، ایک ہاریں، جب کہ انڈیا کی ٹیم نے دو میچ جیتے اور تین ہارے ہیں۔
آج کے میچ سے توقع ہے کہ جیتنے والی ٹیم کے سیمی فائنل مین پہنچنے کا معاملہ طے ہو جائے گا، تاہم آج کا میچ جیتنے والی ٹیم اپنا مزید ایک میچ کھیلنا ہو گا جو ہارنے کی صورت میں آج کا میچ ہار جانے والی ٹیم کے لئے دوبارہ موقع پیدا ہو جائے گا کہ وہ اپنا آخری میچ جیت کر ایک بار پھر آج جیتنے والی ٹیم کے ساتھ پوائنٹس برابر کر لے، ایسا ہوا تو فیصلہ نیٹ رن ریت سے ہو گا۔
ٹاس
آج بمبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پٹیل سپورٹس اکیڈمی سٹیڈیم میں ہو رہے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ن ٹیم کی کیپٹن سوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت لیا تھا اور انہوں نے انڈیا ویمن کو پہلے بیٹنگ دے دی تھی۔
انڈیا ویمن کی بیٹنگ
انڈیا ویمن نے آج اپنی ورلڈ کپ کی اب تک سب سے بہتر اننگ کھیلی اور 49 اوورز کے میچ میں 340 رنز بنائے۔ انڈیا کی دونوں اوپنر سینچریاں بنا کر آؤٹ ہوئیں اور ون ڈاؤن بیٹر نے ففٹی بنائی۔
43 اوورز ہونے پر انڈیا ویمن کا مجموعہ 302ہو چکا تھا اور ان کی صرف ایک وکٹ گری تھی۔
دو بیٹر پریتیکا راول اور سمرتی مندھانا دونوں نے سینچریاں بنائیں۔ سمرتی مندھانا 95 گیندوں سے 109 رنز بنا کر 34 وین اوور میں سوزی بیٹس کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئیں۔
تب سے 43 ویں اوور کی آخری بال تک وائٹ فرنز انڈیا کی دوسری وکٹ نہیں گرا سکیں۔ 43 ویں اوور کی چھتی بال پر البتہ امیلا کیر پریتیکا کی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
سمرتی مندھانا نے اپنی سینچری میں 10 چوکے مارے اور 4 چھکے بھی مارے۔
پیتریکا راول نے 122 رنز کا انفرادی مجموعہ بنایا جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔
ون ڈاؤن آنے والی جمیما روڈریگس نے55 گیندوں سے 76رنز بنائے۔ انہوں نے 11 چوکے مارے اور انڈیا کا رن ریٹ بہت بہتر بنایا۔ کیپٹن ہرمن پریت کور نے10 رنز بنائے اور ااخری اوور میں آؤٹ ہو گئیں۔ ریچا شرما نے 4 رنز بنائے اور جمیما کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس گئیں۔ 45 اوورز کے خاتمہ پر انڈیا ویمن 302 رنز پر تھیں۔ آخری 4 اوورز میں 28 رنز بنے۔