ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی

شہرِ قائد میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی۔

اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کر دی، جس کے مطابق درجہ اوّل ٹماٹر کی قیمت گزشتہ روز کے 207 روپے فی کلو سے کم ہو کر 195 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ بازار میں اس کی فروخت 238 روپے فی کلو کے نرخ پر جاری ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجہ دؤم ٹماٹر کی قیمت 141 روپے فی کلو سے کم ہو کر 113 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس درجہ کے ٹماٹر کا بازار بھاؤ 138 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ٹماٹر کی سرکاری قیمتوں کو سختی سے نافذ کریں۔