سٹی 42 : انڈر 19کیمپ کا ملتان میں جمعہ کے روز سے آغاز ہوگا ۔
کیمپ میں شامل ہونے والے 26 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ کیمپ میں نیشنل انڈر19کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والےکھلاڑی شامل ہیں۔
کیمپ کےدوران اکیڈمی کوچزکھلاڑیوں کی فٹنس اورسکلزپرکام کریں گے۔ یہ کیمپ ایشیاکپ اورورلڈکپ کیلئےسکواڈکےانتخاب میں معاون ہوگا۔
26کھلاڑیوں میں 6بیٹرز، 5 آل راؤنڈرز، 6 سپنرز، 6فاسٹ بولرز اور 3 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔ بلےبازوں میں علی حسن بلوچ، فرحان یوسف، حذیفہ احسن، محمد شایان، سمیر منہاس، عثمان خان شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلرز میں عبدالسبحان، علی رضا، فرحان اللہ، محمد صیام، سید حمز حسین شاہ، عمر زیب کیمپ میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ سپنرز میں حسن خان، ابتسام اظہر، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد طاہر، نقاب شفیق حصہ لیں گے۔
آل راؤنڈرز میں احمد حسین، دانیال علی خان، حسنین عباس ڈار، جہانگیر بلال، طیب عارف شامل ہیں ۔ وکٹ کیپرز میں عبدالقادر، حمزہ ظہور، سجاد احمد کیمپ میں شرکت کریں گے۔