ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی انتقال کر گئے

سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ظفر اقبال پاشا نے سال 2000 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے میچ میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیے تھے۔

وہ طویل عرصے تک قومی سطح پر ڈومیسٹک میچوں میں امپائرنگ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے اور کرکٹ کے شعبے سے وابستہ رہے۔

پی سی بی نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ برادری ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔