زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو موقع پر بند کردیا جائے گا، ڈی سی لاہور

زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو موقع پر بند کردیا جائے گا، ڈی سی لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو موقع پر بند کردیا جائے گا۔ فیکٹریوں، زگ زیگ پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے  بھٹہ مالکان کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی سی لاہور نے انسداد سموگ کی حکمت عملی مزید سخت کرتے ہوئے انسداد سموگ سیل بنا دیا۔ انسداد سموگ اقدامات کیلئے 15 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی، اے سی ایچ آر فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔ 

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ انسداد سموگ سیل سپیشل اسکواڈ کی کاروائیوں کی نگرانی بھی کرے گا۔ انسداد سموگ سیل ضلع بھر کو سموگ فری بنانے کیلئے کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کرے گا۔فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو جلانے والے افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ اسموگ سیزن میں قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیلئے تمام محکمے فیلڈ آپریشن میں حصہ لیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ کاروئیاں تیز کی جائیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ سیل تمام محکموں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھے گا۔