پاکستان نے رواں سال پاور پلے کا پہلا چھکا لگا دیا

پاکستان نے رواں سال پاور پلے کا پہلا چھکا لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ورلڈ کپ 2023 کے 22ویں میچ میں پاکستان ٹیم کا رواں سال ون ڈے میچ کے پاور پلے کا پہلا چھکا لگ گیا۔

آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف رواں سال ون ڈے میچ کے پاور پلے کا پہلا چھکا لگا دیا۔قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف میچ کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ گرین شرٹس 1169 گیندیں کھیل کر چھکا لگانے میں کامیاب ہوئی۔

اوپنر عبداللہ شفیق نے افغان فاسٹ بولر نوین الحق کو پانچویں اوور میں چھکا لگایا جبکہ 8ویں اوور میؓں اسپنر مجیب الرحمان کو دوسرا چھکا لگایا۔

 واضح رہے کہ پاکستان وہ واحد ٹیم تھی جس نے ورلڈ کپ 2023 میں پاور پلے کے دوران کوئی چھکا نہیں لگایا تھا۔