ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف سے غلام احمد بلور کی ملاقات

Nawaz Sharif, Ghulam Ahmad Bilor, Jati Amra residence of Nawaz Sharif, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم نواز شریف سے عوامی نیشل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے جاتی امرا جا کر  ملاقات کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 4 سال بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے  اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کیا۔

آج اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے جاتی عمرہ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔مسلم لیگ نون کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاستؤی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور میاں نواز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ غلام احمد بلور نے اس ملاقات کے حوالہ سے بتایا کہ ان کی نواز شریف سے ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتحال اور دیگر اُمور پر بات چیت ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے حوالہ سے ہونے والے پروپیگنڈا کا حوالہ دیتے ہوئے غلام احمد بلور نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری پُرانی ویڈیو کو جواز بناکر جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے۔