نوازشریف کے سمدھی آصف بیگ مرزاکو سپرد خاک کردیا گیا

نوازشریف کے سمدھی آصف بیگ مرزاکو سپرد خاک کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نوازشریف کے سمدھی آصف بیگ مرزاکو سپرد خاک کردیا گیا ، قائد مسلم لیگ ن آصف بیگ مرزا کے جنازے کے ہمراہ میانی صاحب قبرستان تدفین کے لیے پہنچ گئے۔
آصف بیگ مرزا مرحوم کی تدفین کے موقع پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔آصف بیگ مرزا مرحوم کی تدفین کے موقع پر حسن نواز، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت فیملی ممبران موجود تھے۔

میانی صاحب قبرستان میں آصف بیگ مرزا مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی جس کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف میانی صاحب قبرستان سے روانہ ہوگئے۔