کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار پر چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

 کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار پر چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صوابی میں کارگل کے محاذ پر دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کے مزار پر چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار پر چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کی گئی اشیاء بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے مزار سے سولر بیٹریاں، نشان حیدر کاپیاں، جھنڈے اور موٹرسائیکل چوری کی تھی، ملزمان سے پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل 10 ہزار روپے ریکور کیے گئے۔

Ansa Awais

Content Writer