ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب

 شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چینی صدر شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، چینی صدر شی جن پنگ مزید 5 سال کے لیے چین کے حکمران رہیں گے۔

گریٹ ہال میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر کو تیسری بار صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ صدر شی جن پنگ کو تیسری بار سی پی سی کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Ansa Awais

Content Writer