ویب ڈیسک: وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے بھانجی کہنے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کو کرارا جواب دیا ہے۔
ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر شہباز گل کو ٹیگ کرکے حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ہوتے۔
آپ ہیں تو ہماری بھانجی لیکن آپکا منجھن بکتا ہے اپنی والدہ کے ارد گرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے ہیں۔ آپ سے رشتہ ایسا ہے کہ آپکو کیا جواب دیا جائے۔ بیٹا دبا کے رکھیں۔ https://t.co/bRC1emHjM5
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 22, 2021
جواب میں شہبازگل نے ایمان کو بھانجی کہتے ہوئےکہا کہ آپ ہماری بھانجی ہیں، آپ کا منجن اپنی والدہ کے اردگرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے میں بکتا ہے، آپ سے رشتہ ایسا ہے کہ آپ کو کیا جواب دیا جائے۔
اس پر ایمان مزاری نےکہا کہ ان کی والدہ کے اردگرد جو لوگ ہیں وہ اُن کا انتخاب ہے، اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ میں آپ کی بھانجی ہوں ، اپنے ٹرولز کی طرح 'ماما' والا منجن مت بیچیں۔
میری والدہ کے ارد گرد جو لوگ ہیں وہ ان کا انتخاب ہے ۔ اس کا مطلب ھر گز نہیں کے میں آپ کی بھانجی ھوں۔
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) October 22, 2021
اگر میری بات کا آپ کے پاس کوی جواب ہے تو ضرور دیجئے۔۔۔ اپنے ٹرولز کی طرح "ماما ماما" والا منجن مت بیچیں... https://t.co/xdDB7QZbjQ