ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چا چا کرکٹ دبئی پہنچ گئے لیکن میچ کی ٹکٹ نہ ملی

Chacha Cricket
کیپشن: Chacha Cricket
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم سے پیار کرنیوالے عالمی شہرت یافتہ چاچا کرکٹ بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دیکھنے دبئی پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ بھی دبئی پہنچے ہیں جہاں وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے علاوہ پاکستان کے دیگر میچز بھی دیکھیں گے۔چاچا کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ اور تماشائیوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔

دبئی پہنچنے پر  چاچا کرکٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بد قسمتی سے مجھے ابھی تک پاک بھارت میچ کی ٹکٹ نہیں مل سکی۔ انہوں نے  پی سی بی اعلیٰ حکام سے ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر