ملک کسی ٹکراؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا اپوزیشن الیکشن کا انتظار کر ے :گورنرپنجاب

Governor Punjab meeting with Deputy Speaker
Governor Punjab meeting with Deputy Speaker

سٹی42: لاہور میں گورنر پنجاب سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی 'حکومتی اور پار لیمانی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔ گورنر  پنجاب کا کہناتھاکہ ملک کسی ٹکراؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا اپوزیشن الیکشن کا انتظار کر ے۔

 گورنرپنجاب چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ سال2018/19/20گزرچکے 21/22بھی گزر جائیں گے ۔ سیاسی مخالفین کے احتجاج سے خوفزدہ نہیں الیکشن 2023میں ہی ہونگے ۔ کوئی شک نہیں اپوزیشن جماعتیں خود تقسیم ہیں انکے پاس کوئی وژن نہیں۔

 انہوں نے  کہاکہ پاکستان اس وقت کسی ٹکراؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا اپوزیشن الیکشن کا انتظار کر ے ۔ عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ دیا ہے ۔ آئینی مدت پور ی کر نا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔ مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسایل بیر وکار لارہی ہے۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔