پی آئی اے کا برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان

پی آئی اے کا برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کے لئے آپریشن کا اعلان، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہائی فلائی کو لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی، سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ اور فرانس سے پروازیں آپریٹ کریگی۔ اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازیں براہ راست چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے کی پیرس سے بھی لاہور اور اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے فرانس کے جی ایس اے خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو وطن پہنچائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہائی فلائی کو لاہور اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی۔ سی اے اے نے 30 اکتوبر سے 29 جنوری 2021 تک کی لینڈنگ کی اجازت دی ہے۔   سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

واضح رہے پی آئی اے نے سی اے اے کو چارٹرڈ پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی۔ سی اے اے کے مطابق چارٹرڈ پروازیں حکومت کی وضح کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔