(سٹی42) پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ میں سب کو پیچھے چھوڑنے والی سپرسٹار جنت مرزا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک کی بحالی پر بہت خوش ہوں۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ماتحت چلنے والی تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹک ٹاک سپر سٹار جنت مرزا ان دنوں بے حد خوش نظر آرہی ہیں،نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی بحالی سے سکون ملا، اب وہ بے حد خوش ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک صارف نے ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پہلے اندھیرے سے ڈر لگتا تھا اب اندھیرے میں سکون ملتا ہے، اس خیال سے جنت نے بھرپور اتفاق کیا۔ ایک اور صارف نے جنت مرزا سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ'جنت ٹک ٹاک بحال ہونے سے سکون ملا'
صارف کو جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار کا کہناتھا کہ'ہاں ناں' ٹک ٹاک کی بحالی پر پرسکون اور بہت خوش ہوں۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک بند ہونے پر جنت مرزا جاپان سیرو تفریح کی غرض سے گئی تھی لیکن وہ اب مکمل طور پر جاپان میں زندگی بسر کرنے کا سوچ رہی ہیں ۔مسکان نامی صارف نے اُن سے سوال کیا کہ ’کیا آپ جاپان شفٹ ہورہی ہیں؟ اس کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ ’جی ، وہ جاپان شفٹ ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔