پراپرٹی ٹیکس میں معافی کے اہل شہریوں کیلئےاچھی خبر

پراپرٹی ٹیکس میں معافی کے اہل شہریوں کیلئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  پراپرٹی ٹیکس میں معافی کے اہل شہریوں کے لئے اچھی خبر، بیواوں یتیموں، ریٹائرڈ گورنمنٹ ملازمین، معذرورافراد، طلاق یافتہ خواتین سمیت 13مختلف کیٹگریز کے شہریوں کو دفاتر انے کی بجائے ایکسائزان لائن پورٹل پر ہرسال ان لائن ٹیکس معافی کی درخواست دے سکیں گے۔

       تفصیلات کے مطابق  پراپرٹی ٹیکس میں معافی کے اہل شہریوں کے لئے اچھی خبر  سامنے آئی ہے، ہرسال محکمہ ایکسائز کی جانب سے صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ کچھ افراد یا ادارے ایسے ہیں جن کو قانون میں پراپرٹی ٹیکس معاف کیا گیا ہے۔

 

پراپرٹی ٹیکس بیواوں، یتیموں، ریٹائرڈ گورنمنٹ ملازمین، معذرورافراد، طلاق یافتہ خواتین، خیراتی ادارے سمیت 13 مختلف کیٹگریز کے شامل ہیں، محکمہ ایکسایز نے پراپرٹی ٹیکس معافی کی درخواست کے لئے ان لائن پورٹل تیار کر لیا جس پر ہرسال ای میل کے ذریعے اپلائی کرسکیں گے۔

 

ایک ہفتے اندردرخواست پر عملدرامد کرواکر شہری کو ایس ایم ایس اور ای میل بھجوائی جائے گی، صوبہ بھر میں سالانہ 42 لاکھ سے زائد یونٹس سے ٹیکس کی وصولی کی جاتی ہے جبکہ 5لاکھ سے زائد پراپرٹی یونٹس کو سالانہ ٹیکس معاف کیا جاتا ہے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی بار بار دفاتر انے کی شکایات پر ان لائن پور ٹل متعارف کروایا گیا۔

 دوسری جانب ایکسائز دفاتر سے گاڑی رجسٹریشن کارڈ وصول کرنے والوں کی تصویر بنائی جائے گی ۔گاڑی مالک کوشناختی کارڈ اورتصویربنائے بغیرکارڈ جاری نہیں کیا جائےگا۔ایکسائز دفاتر میں ایکسپریس کاونٹر قائم کرکے کیمرے نصب کردئے گئے۔ڈی جی ایکسایز نے کورئیر کمپنی کی جانب سے ڈلیوری نہ ہونے والے کارڈز دفتر سے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

فرید کورٹ ہاوس میں 30ہزار سے زائد سمارٹ کارڈز دفتر واپس وصول ہوچکے ہیں۔ ڈی جی ایکسائز نے کارڈز کی فہرستیں دفتر کے بعد اویزاں کرنے اور ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنے کا حکم  دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer