ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی سٹیڈیم کےاردگرد ریسٹورنٹس 13 دن بند رہیں گے

 قذافی سٹیڈیم کےاردگرد ریسٹورنٹس 13 دن بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) بنگلہ دیشی جونئیر وویمن کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد پر قذافی سٹیڈیم کےریسٹورنٹس بند رکھنے کا پروانہ جاری ہوگیا، آج 23 اکتوبر سے 4 نومبر تک ریسٹورنٹس بند رکھنے سے کروڑوں کی معاشی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور وہاں کام کرنے والے سینکڑوں مزدور بے روزگار ہوجائیں گے۔

حکومتی اداروں کی غلط منصوبہ بندی پر مالکان اور مزدورں کے ساتھ شہری بھی پریشان ہیں، حکومتی اداروں کی غلط پلاننگ، روزگار کے مواقع ملنے کے بجائے چھینے جانے لگے، ریسٹورنٹس مالکان نے کہا ہے کہ دن کے وقت میچز اور رات کے وقت ریسٹورنٹس کھلے رہنے چاہیے۔

قذافی سٹیڈیم میں واقع ریسٹورنٹس پر کام کرنے والے ملازمین کہتے ہیں کہ اگر سکیورٹی کے نام پر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے ہی ہیں تو حکومت بے روزگار ہونے والوں کیلئے متبادل بندوست کرے، ابھی سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے دوران ریسٹورنٹس بند رہنے سے ہونے والا نقصان پورا نہیں ہوا تھا کہ نیا نوٹس مل گیا۔

شہری حکومتی اداروں کے اس فیصلے پر پریشان ہے ، مہمان کرکٹ ٹیم  قذافی سٹیڈیم میں دن کےوقت اپنے میچز کھیلے گی، ہر پاکستانی کھیل کے میدان آباد دیکھنا چاہتا ہے، اس لیے حکومت ایسے سکیورٹی انتظامات کرے جس سے میدان بھی آباد ہوں اور روزگار بھی چلتا رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer