کسٹمز اینٹی سمگلنگ ٹیم کی کارروائی، کروڑوں مالیت کا سامان ضبط

کسٹمز اینٹی سمگلنگ ٹیم کی کارروائی، کروڑوں مالیت کا سامان ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم کا موچی گیٹ کے علاقہ میں واقع گودام پر چھاپہ، کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے 7 کروڑ روپے مالیت کے سمگل شدہ سگریٹس، تمباکو اور نسوار کی بھاری کھیپ قبضہ میں لے کر دو ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے موچی گیٹ کے قریب واقع گودام میں بڑی چھاپہ مار کارروائی کی ہے، گودام میں غیر ملکی ساختہ سگریٹس، تمباکو اور نسوار کی بھاری کھیپ مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کے لیے جمع کی گئی تھی۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز طیبہ معید کیانی اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز معظم رضا کی سربراہی میں مختلف برینڈز کے سگریٹس، انڈین ساختہ ٹوبیکو اور نسوار بحق سرکار ضبط کرلی گئی ہے۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ آغا قدیر حیدر، انسپکٹرعبدالرحمن بٹ، ناصر سعید، سجاد بخاری، سعید رندھاوا، شاہد بھٹی اور وحید بھٹی شامل تھے۔ کسٹمزحکام کے مطابق سمگل شدہ سامان آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن کے صدر وسیم علی، عبدالقیوم، محمد ایوب اور آصف غوری کے مشترکہ گودام سے ضبط کیا گیا ہے، سامان کی مالیت سات کروڑ روپے سے زائد ہے۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے پر ملک حسن اور قدیر خان کو گرفتار کر لیا، حکام کا کہنا تھا کہ بھرپور مزاحمت کے باوجود گودام سے سامان برآمد کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔