ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی نیشنل کالج آف آرٹس آمد

آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی نیشنل کالج آف آرٹس آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: نیشنل کالج آف آرٹس میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی آمد، مارگریٹ کہتی ہیں کہ این سی اے نے فن مصوری کو زندہ رکھنے میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر انھوں نے نمائش کا بھی افتتاح کیا، پرنسپل این سی اے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری، سابق پرنسپل پروفیسر سلیمہ ہاشمی سمیت اساتذہ اور طلباء نے بھی شرکت کی۔

دی کنورسیشن کے عنوان کے تحت منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور تعلیمی شعبوں میں بھی معاونت کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این سی اے نے آرٹ کی تعلیم کی ترویج میں تاریخی کردار ادا کیا ہے اور یہاں سے پیدا ہونے والے گریجویٹس نے فن مصوری میں نام کمایا ہے۔

مارگریٹ ایڈمسن کا مزید کہنا تھا کہ لاہور تاریخی شہر ہے اور یہاں کہ ثقافت اس کی پہچان ہے۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ این سی اے میں پاکستان بھر سے طلباء تعلیم کے لیے آتے ہیں اور یہاں کے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں طلباء کہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جاتا ہے۔