ڈاکٹر طاہر القادری کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

ڈاکٹر طاہر القادری کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے،  ڈاکٹروں  نے کچھ روز گھر میں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

  ڈاکٹر طاہر القادری کی طبعیت بہتر ہونے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے، عوامی تحریک کے سربراہ ایک ہفتہ سے علیل تھے، گزشتہ روز طبعیت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا اور میجر سرجری کی گئی۔

 آج صبح ڈاکٹر طاہر القادری کی طبعیت مزید بہتر ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے ڈسچارج کردیا ہے۔ ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی طبعیت اب بہتر ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer