ویب ڈیسک : رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ فائنل میں پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا میچ برابر ہوگیا، اب فیصلہ سپر اوور میں ہوگا۔
دوحہ میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پاکستان شاہینز کے 125 رنز کے جواب میں بنگلادیش اے 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی۔ فائنل ٹائی ہونے کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان شاہینز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔