سٹی 42 : صوابی میں پشاور سے اسلام آباد کی طرف جاتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی.
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 9 افراد سوار تھے، گاڑی دریائے ہنڈ کے قریب بے قابو ہو گئی جس کی وجہ سے افسوسناک حادثہ پیش آیا ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور دومرد شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو باچا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔