ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا؛ وزیرِ اعظم

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا؛ وزیرِ اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح اور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی پذیرائی کی ۔

وزیرِ اعظم  نے  محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ۔وزیراعظم نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا.مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے.پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں.