ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ سندھ رینجرز کی کارروائی صمد کاٹھیا واڑی گروپ کا بھتہ خور گرفتار

کراچی؛ سندھ رینجرز کی کارروائی صمد کاٹھیا واڑی گروپ کا بھتہ خور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اُسامہ ملک: کراچی میں صمد کاٹھیاواڑی گروپ کا بھتہ خور گرفتار،گرفتار ملزم 6 سال سے لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالصمد کے فرنٹ مین سے منسلک تھا۔

پاکستان رینجرز سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی سے بھتہ خوری میں ملوث صمد کاٹھیاواری گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت امیرحمزہ ولد حامد حسین کے نام سے ہوئی۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا،ملزم 2019 سے لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالصمدکے فرنٹ مین یوسف عرف موٹا کے ساتھ منسلک ہے۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ جولائی 2024 میں یوسف عرف موٹا کے ہمراہ ایک بلڈر سے بھتہ مانگنے گئے، جس کے لیے ملزم یوسف عرف موٹا کو اولڈ لیاری سے ایک مقامی لڑکے نے پسٹل فراہم کیا،اس دوران یوسف عرف موٹا مرکزی کمانڈر عبدالصمد سے واٹس ایپ پر مسلسل رابطے میں تھا۔

کھارادر میں تعمیراتی سائیٹ پر پہنچ کر یوسف عرف موٹا نے ایک مزدور کو بھتے کی پرچی تھمائی، پرچی دینے کے بعد کہا کہ یہ پہنچا دے اور ملزم نے پسٹل نکال کر مزدورکی ٹانگ میں گولی ماردی، رینجرز نے یوسف عرف موٹا اورامیر حمزہ کو گرفتار کرلیا۔

لیکن ملزم امیر حمزہ 3 ماہ بعد ضمانت پر رہاہوگیا اور یوسف عرف موٹا کے آبائی گاؤں پھلجی، دادو روانہ ہوئے جہاں ایک ہفتہ قیام بھی کیا، ًملزم مختلف فیکٹری مالکان کے فون نمبرز یوسف عرف موٹا اورعبدالصمد کو فراہم کرتا تھا۔ 

بھتہ خوری میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں،گرفتارملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیاگیاہے۔