ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شردھا کپور کے بارے میں افسوسناک خبر آگئی

شردھا کپور کے بارے میں افسوسناک خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کی ایک طویل ڈانس سیکوینس فلماتے ہوئے پاؤں کی انگلی فریکچر ہو گئی۔

ڈانس نمبر کے لیے اداکارہ نے نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہن رکھے تھے، ڈانس کے دوران شردھا نے غلطی سے سارا وزن ایک پاؤں پر ڈال دیا جس سے توازن بگڑا اور وہ زخمی ہو گئیں۔

اس موقع پر فلم کے ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے شوٹنگ روک دی اس موقع پر اداکارہ نے اصرار کیا کہ یونٹ کام جاری رکھے، اداکارہ نے ممبئی واپس آنے کے بعد مدھ آئی لینڈ کے سیٹ پر کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی شوٹ کروائے۔

چند گھنٹوں بعد درد میں اضافہ ہونے لگا جس کے بعد یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنا پڑ گئی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بارے میں فلم کے ہدایت کار سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں مل سکا ہے۔