ثمرہ فاطمہ:چوہنگ میں نوجوان خاتون کی مبینہ خودکشی کا واقعہ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
حنا پرویز بٹ کا پولیس کو خودکشی سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کی شفاف تفتیش کا حکم دے دیا۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ، گھریلو رنجش یا کسی بھی مشکوک عنصر کو نظرانداز نہ کیا جائے۔