ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اُڑا دی

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اُڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان میں عام انتخابات کے اعلان کے بعد تمام سیاسی پارٹیاں اس وقت  الیکشن مہم کی جانب بڑھ رہی ہیں ، مختلف پارٹیوں میں اتحاد بھی سامنے آ رہا ہے تو ایک دوسرے کی وکٹیں اُڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر اختر جدون نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ بشیر میمن اور نہال ہاشمی کی شمولیت کے پروگرام میں شرکت کی ۔

سابق صوبائی وزیر اختر جدون پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اختر حسین جدون آج بھر پور جوش و جذبے سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، میں دو بار پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ایم پی اے منتخب ہوا۔ کراچی کو لاہور جیسا بنانے کیلئے ہمیں نواز شریف کی ویژن اور قیادت کی ضرورت ہے۔ 

صدر مسلم لیگ ن سندھ بشیر مین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کو ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی، بجلی گیس کو لانے کیلئے نواز شریف کو لانا ہوگا۔ کراچی لاہور جیسا بنانے کیلئے نواز شریف کا ویژن، شہباز شریف کی اسپیڈ اور مریم نواز جیسی دلیری چاہیے۔ نواز شریف کے آنے کے بعد کراچی میں امن آئے گا۔